تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:24

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی نے ڈیرے ڈال لیے

جیو نیوز - کراچی …ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، آج ملک میں سب سے زیادہ گرمی چھور میں 43 جبکہ مٹھی ، سبی، جیکب آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ سندھ میں جیکب آباد ، بدین ، سکھر ، نواب شاہ سمیت بیشتر مقامات پرسورج آگ برسا رہا ہے، جبکہ بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہے، پنجاب اور خیبر پختوخوا میں دوسرے شہروں کی نسبت گرمی کچھ کم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پرمطلع جزوی طورپرابرآلود ہے۔ آئندہ 3 روزکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.