تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:37

شام کے 92 فی صد کیمیائی مواد کوتلف کردیاگیا

جیو نیوز - دمشق…شام کے 92فی صد کیمیائی ہتھیاروں کے مواد کوتلف کردیاگیا۔اقوام متحدہ کے مشترکہ مشن کی خصوصی رابطہ کار اسکریدکاگ نے دمشق میں پریس کانفرنس میں بتایاکہ اب تک شام سے کیمیائی مواد کا 92 فی صد منتقل اور تلف کیا جاچکا ہے۔ان کاکہناتھاکہ شام باقی ماندہ 8 فی صد کیمیائی موادتک رسائی دے تاکہ اسے بھی 30 جون تک تلف کیاجاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.