29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:47
امریکانے روس پر مزید پابندیاں لگادیں
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکانے روس کی مزید7 شخصیات اور17 کمپنیوں پرپابندی لگادی۔واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے صحافیوں کوبتایاکہ روسی صدرولادیمرپیوٹن سے تعلق رکھنے والی 7 اہم شخصیات اور17 روسی کمپنیوں پرپابندی لگادی گئی ہے جبکہ روس کومختلف اشیا برآمد کرنے والی امریکی کمپنیوں کے لائسنس بھی معطل کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا واضح کردیناچاہتاہے کہ یوکرین کے تنازع کے حل کے لیے جنیوا معاہدے کے تحت ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر روس پر مزید پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔