30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:16
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہورہی ہے
جیو نیوز - بغداد…عراق میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہورہی ہے۔ 2011 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد پہلے ملک گیر پارلیمانی انتخابات میں 2 کروڑ بیس لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پارلیمنٹ کی 328 نشستوں کے لیے ملک بھرمیں 9ہزارامیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔ موجودہ وزیر اعظم نوری المالکی تیسری بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تاہم ملک میں جاری فرقہ وارانہ تشدد اور دہشتگردی کے باعث انھیں شدید مخالفت کا سامنا ہے۔انتخابات کیلیے پورے عراق میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز دارالحکومت بغداد کے گردونواح میں واقع پولنگ اسٹیشنوں پر بم حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔