30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:32
بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے ساتویں مرحلے کیلئے پولنگ کا آغاز
جیو نیوز - نئی دلی… بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، 7ریاستوں اور2وفاقی انتظامی علاقوں کے89حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔ گجرات، بہار، اترپردیش، مغربی بنگال، پنجاب، آندھراپردیش، دادرا، ناگرحویلی، دمن اور دئیومیں بھی پولنگ جاری ہے۔ ریاست گجرات کے حلقے بروڈاسے نریندر مودی میدان میں ہیں جبکہ گاندھی نگرسے بی جے پی کے سابق صدرایل کے ایڈوانی میدان میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیرکے ایک حلقے سرینگرمیں بھی پولنگ جاری ہے۔