تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:19

برازیل کے شہر ساوٴ پالو میں پولیس اور عوام میں جھڑپ ہوئی

جیو نیوز - ساؤ پالو…برازیل کے شہر ساوٴ پالو میں پولیس اور عوام کی آپس میں جھڑپ ہوئی۔پر تشدد کارروائیوں کو روکنے کیلئے علاقے میں مزید پولیس نفری بھی بلا لی گئی ہے۔برازیل کے شہر ساوٴ پولو میں مشتعل مظاہرین نے جگہ جگہ توڑ پھوڑ اور جلاوٴ گھیراوٴ کیا ،سرکاری عمارت کے گرد کافی املاک کو نقصان پہنچایا۔مظاہرین فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔برازیل میں 12 جون سیفٹ بال کا عالمی کپ شروع ہونے والا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.