30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:46
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ
جیو نیوز - بغداد…عراق میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے ، عراق میں آج عام انتخابات میں پارلیمنٹ کی 382 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔9012 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پرسیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیے گئے ہیں۔ موجودہ وزیر اعظم نوری المالکی تیسری بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔