تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:28

لندن میں یونین کی ہڑتال کے سبب دوسرے روز بھی ٹیوب اسٹرائیک

جیو نیوز - لندن… لندن میں ٹکٹ آفسزبندکیے جانے اور ملازمتوں میں کٹوتی کیخلاف آرایم ٹی کی ہڑتال دوسرے روزبھی کامیاب رہی۔مذاکرات کا امکان نہ ہونے کے سبب اگلے ہفتے شہریوں کوپھر عذاب بھگتناہوگا۔ لندن میں ٹیوب اسٹرائک کادوسراروزپہلے دن سے زیادہ سخت رہا۔ انڈرگراؤنڈٹرین ورکرز کی ہڑتال کے سبب شہر بھر میں نصف سے بھی کم سروسز مہیاکی گئیں،مختلف اسٹیشنز پراس قدر رش تھا کہ ٹرینوں میں سوار ہونے کیلئے طویل انتظارکرناپڑا۔ ٹکٹ آفسز بنداورملازمتوں میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف اس ہڑتال کاشہر کے مئیربورس جانسن پرکچھ اثرنہیں پڑا۔ وہ کہتے ہیں کہ منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ اس سے50ملین پاؤنڈسالانہ بچت ہوگی۔ ریل،میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ یونین نے اگلے ہفتے بھی تین روزہ ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ مئیر تو سائیکل پرگزاراکرلیں گے مسافروں کاکہنا ہے کہ انہیں انڈرگراؤنڈمیں دھکے ہی کھاناپڑیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.