1 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:17
امریکی ریاست فلوریڈا کی جیل میں دھماکا،100 سے زائدافراد زخمی
جیو نیوز - میامی …امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک جیل میں ہونے والے دھماکے میں100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے جیل کی عمارت کا کچھ حصہ گرگیا، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا اورامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے کی خبر سن کر بڑی تعداد میں قیدیوں کے اہل خانہ جیل کے باہر جمع ہوگئے۔