تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:37

افغانستان میں مٹی کے تودے گرنے سے 350 افراد جاں بحق

جیو نیوز - کابل…افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ایک گاوٴں میں مٹی کے تودے گرنے سے 350 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گذشتہ چند روز سے جاری طوفانی بارشوں نے بدخشاں صوبے کے دور دراز دیہات میں تباہی مچادی ہے۔مٹی کے تودے گرنے سے 350 افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد مختلف علاقوں میں پھنس گئے ہیں،افغان حکومت اور اقوام متحدہ مشن کے امدادی دستے بھی متاثر علاقوں میں پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.