3 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:7
آسام میں باغیوں کے مسلمانوں پر حملے کے بعدکرفیونافذ
جیو نیوز - آسام…آسام میں باغیوں کے مسلمانوں پر حملے کے بعدکرفیونافذکردیا گیا۔بھارت کی ریاست آسام میں باغیوں کے حملوں میں مسلمان شہریوں کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ،کرفیو کوکراجھار،چرانگ اور بکسا اضلاع میں لگایا گیا ہے ،حکام نے علاقے میں مشکوک افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا ہے ،گذشتہ روز کوکرا جھار میں مسلح افراد کے حملوں میں 23مسلمان شہریوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی۔