3 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:32
عمران خان کے طاہر القادری سے اتحاد کے اعلان پر حیران ہوں، سراج الحق
جیو نیوز - اسلام آباد…جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے طاہر القادری سے اتحاد کے اعلان پر حیران ہوں، عمران خان نے طاہرالقادری سے اتحاد پر اْن سے کوئی مشورہ نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختاربنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا۔