4 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:21
امریکا: مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ، 3 زخمی ، حملہ آور بھی مارا گیا
جیو نیوز - آرکنساس… امریکی ریاست آرکنساس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک 3 زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق مسلح شخص نے کنساس کے علاقے جونسبورو JONESBOROکے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 13 سالہ لڑکی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا،زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ،مسلح شخص نے باہر نکل کر ایک اورشخص کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔پولیس کو ایک کار میں مشتبہ مسلح شخص کی لاش ملی ہے ، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا، کہ یہ خود کشی ہے یا نہیں،پولیس نے تفتیش شروع کردی۔