تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:37

چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں پل گرنے سے 11 افراد ہلاک

جیو نیوز - بیجنگ…چین میں زیر تعمیر پْل گرنے سے 11 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ چین کے شہر گاو ڑو Gaozhou کے نواحی علاقے میں ہوا جہاں 20 میٹر لمبا زیرتعمیر پْل اچانک گر گیا۔ حادثے میں 5 مزدور موقع پر ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 6 مزدوروں نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ باقی 15 میں سے 8 کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پْل کی تعمیر کی منظوری نہیں لی گئی تھی اور مقامی دیہی کونسل نے اپنے طور پر تعمیراتی کام شروع کرایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.