تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:51

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین پٹری سے اترگئی ، 12 افراد ہلاک

جیو نیوز - نئی دہلی …بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین پٹری سے اترگئی ، حادثے میں 12 افراد ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع رائے گڑھ میں سرنگ کے باہر ہوا۔ ٹرین روہا ریلوے اسٹیشن کی طرف جارہی تھی کہ اس کا انجن اور چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 30سے زائد مسافر زخمی ہیں۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ حادثہ ٹرین کا کچھ حصہ سرنگ میں پھنسا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.