6 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:45
امریکا:اوکلاہوماکے جنگلات میں لگنے والی آگ پرقابونہ پایا جاسکا
جیو نیوز - اوکلاہوما سٹی…امریکا ریاست اوکلاہوما کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، شعلوں نے تین سے چار ہزار ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا۔امریکا کے شہر اوکلاہوما سٹی کے شمال میں واقعے ہائی وے کے قریب آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے ملحقہ گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔آگ نے سیکڑوں ایکڑ علاقہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔کئی گھر جل چکے ہیں۔ فائر فائٹرز اور ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے ملحقہ گھروں کوخالی کروا لیا ہے۔فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم تیز ہواوٴں اور خشک موسم کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔