6 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:23
مذاکرات کامیاب: لندن میں 3روزہ ٹیوب اسٹرائیک نہیں ہوگی
جیو نیوز - لندن…لندن میں آج شب سے تین روزہ ٹیوب اسٹرائیک کے سائے چھٹ گئے ہیں۔انتظامیہ اوریونین کے مذاکرات کامیاب ہونے پر ہڑتال منسوخ کردی گئی ہے۔لندن میں یونین نے آج شب ساڑھے 9بجے سے 3روزہ ہڑتال کااعلان کیا تھا جو جمعہ کی صبح تک جاری رہنا تھی۔ یونین کا کہناہے کہ چند روزپہلے کی گئی ہڑتال کاانتظامیہ پر اثرہوا ہے اور اس نے ملازمین کے مفادات کاتحفظ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔