تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:9

مصر :سابق آرمی چیف اور صدارتی امیدوار عبدالفتح السیسی کا ایجنڈا

جیو نیوز - قاہرہ…مصر کے سابق آرمی چیف اور صدارتی امیدوارعبدالفتح السیسی کا کہنا ہے کہ وہ صدر بن گئے تو معزول صدر محمد مرسی کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین کا وجود نہیں رہے گا۔صدارتی امیدوار بننے کے بعد اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں عبدالفتح السیسی نے کہا کہ مصریوں نے اخوان المسلمون کا نظریہ مسترد کردیا ہے، اسے واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ صدر مرسی کی برطرفی کے پیچھے ان کے سیاسی عزائم تھے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ صدارتی انتخاب میں فوج کے امیدوار نہیں،فوج کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔السیسی نے دعویٰ کیا کہ انہیں دو مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔مصر میں صدارتی انتخابات رواں ماہ کے آخر میں ہورہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ السیسی صدارت کے مضبوط امیدوار سمجھے جاتے ہیں،اگر وہ جیت گئے تو مصر میں آمریت کا نیا دور شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.