7 فروری 2015
وقت اشاعت: 4:39
فرانس : آزادکشمیر ونگ کے اہم رہنما نےپیپلزپارٹی چھوڑ دی
جیو نیوز - پیرس.... رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ... پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ونگ کے اہم رہنما سیاسی سماجی شخصیت زاہد ہاشمی نے پاکستان پیپلزپارٹی سے چودہ سال پرانا رشتہ ختم کرتے ہوئے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور ان کی حکومت پر کرپشن ، اقرباپروری ،ملازمتیں فروخت کرنے کے الزام لگائے، انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے خلاف متعد بار انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔انہوں نے اس موقع پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر ونگ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کےمشیر کواپنا استعفیٰ بھجوادیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف فرانس کے عہدیداروں اور خواتین راہنمائوں نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی ہے تاہم انہوں کہا کہ وہ دوستوں سے مشاورت کے بعد اس سلسلے میںکوئی فیصلہ کریں گے ،انہوں نے اس عزم کو دہریا کہ وہ اس شخص کا ساتھ دینے کو تیار ہیں جو کشمیریوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرے گا۔