تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 فروری 2015
وقت اشاعت: 5:59

واشنگٹن میں طوفانی بارشوں سے دریا بپھر گیا

جیو نیوز - واشنگٹن .........واشنگٹن میں طوفانی بارشوں سے دریا بپھر گیا ۔ سیلابی پانی نے نواحی قصبہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ۔امریکی ریاست واشنگٹن کے مختلف نواحی علاقے طوفانی بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں ۔ مسلسل بارشوں کے باعث دریائے ڈیوکابُش کا پانی نواحی قصبے برینن میں داخل ہوگیا ۔ سیلابی پانی میں پھنسے مختلف لوگوں کو ریسکیو ٹیموں نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ سیلاب میں پھنسے مزید افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔ سیلابی پانی میں کئی گاڑیاں بھی بہہ گئیں ۔ جیفرسن کائونٹی میں بھی نواحی علاقے سیلابی ریلے کے باعث زیر آب آگئے ہیں جس میں کئی گاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔دوسری جانب ریاست اوریگن میں طوفانی ہواؤں نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔ بھاری بھرکم درخت گرنے سے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.