تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 فروری 2015
وقت اشاعت: 10:50

کیجریوال نے جامع مسجد کے امام کی حمایت مسترد کردی

جیو نیوز - نئی دہلی .......عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال نے نئی دہلی کے انتخابات میں جامع مسجد کے امام بخاری کی حمایت کو مسترد کردیاہے ۔ بھارتی میڈیا کےمطابق امام بخاری نے نئی دہلی کے مسلمانوں سے مطالبہ کیاتھاکہ وہ عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں تاکہ دہلی میں ایمان دار اور سیکولر حکومت قائم ہوسکے۔تاہم اورند کیجروال نے ان کی حمایت مسترد کردی ہے ۔ کیجریوال کا کہناہےکہ ان کو عام عوام کی حمایت درکار ہے، انہیں ایسے آدمی کی حمایت درکار نہیں ہے، جس نے اپنے بیٹے کی دستار بندی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو دعوت دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.