تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 فروری 2015
وقت اشاعت: 5:31

آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا

جیو نیوز - کینبرا........آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے حکمران لبرل پارٹی کے اعتماد کا ووٹ جیت لیا ۔ وزیرعظم بننے کے ڈیڑھ سال بعد ہی ٹونی ایبٹ کو اپنی پارٹی میں چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، تاہم آخری وقت میں پارٹی ارکان اسمبلی ان کے ساتھ کھڑے نظر آئے اور 39 کے مقابلے میں 61 ووٹوں سے کامیابی دلادی۔لبرل پارٹی 2013 میں اقتدار میں آئی ۔ تاہم پارٹی ایجنڈے پر عمل درآمد میں ناکامی وزیراعظم کی عوامی مقبولیت میں کمی کا باعث بنی ۔ان پر کئی معاملات میں یوٹرن لینے اور پارٹی پالیسیوں کے خلاف جانے کے الزامات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.