تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 فروری 2015
وقت اشاعت: 5:53

پاکستان عوامی تحریک فرانس کا پہلا انتظامی اجلاس

جیو نیوز - پیرس....... رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ.....پاکستان عوامی تحریک فرانس کا پہلا انتظامی اجلاس صدر حاجی محمد اسلم چوہدری کی زیرصدارت منعقدہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مرکزی قیادت صدر اظہر صدیق ، سینئر نائب صدر عامر جواد بٹ ، جنرل سیکریٹری قاضی محمد ہارون، صدر مجلسِ شوریٰ ملک شبیر احمد اعوان ، منہاج القرآن کلیشی صوبہ کے صدر منظور حسین بھٹی اور منہاج القرآن گونساویل کے صدر سرفراز احمد ساہی نے خصوصی شرکت کی ۔ حاجی محمد اسلم نے مستقبل میں بھی اسی انداز میں کام کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔ انہوںنے 2015ء کے اہداف پر بریفنگ دی اور ایونٹس مینجمنٹ کے لیے ساتھیوں کو ذمہ داری سونپی ۔19 فروری قائد ڈے کی تقریبات میں مرکزی تنظیم کو سپورٹ اور 23 مارچ یوم پاکستان کو شایان شان انداز میں منانے کا اعلان کیا۔ پاکستانی اکثریتی علاقے میں تنظیمی ڈھانچے کو بنانے کا اعلان کیا۔ 95 ڈیپارٹمنٹ کے اکثریتی علاقے گارج لے گونس ،سارسل کے لیے زاہد محمود چشتی کو صدر اور طارق محمود بٹ کو جنرل سیکریٹری نامزد کیا۔ حاجی محمد اسلم نے PAT کے لیے الگ آفس اور نظام مالیات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ناظم مالیات شبیر البدر کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ مرکزی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اظہر صدیق نے تمام اہداف اور کام کے طریقہ کار کو پسند فرمایا اور پاکستان عوامی تحریک کو منہاج القرآن کا شو روم قرار دیتے ہوئے ہر وقت ، ہرجگہ اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ جنرل سیکریٹری PAT محمد نعیم چوہدری نے ساتھیوں کی بھر پور حاضری پر شکریہ ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.