تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 فروری 2015
وقت اشاعت: 8:40

بولیویا:بارشوں کے باعث پہاڑی پر بننے 8مکانات گر گئے

جیو نیوز - لے پاز......لاطینی امریکا کے ملک بولیویا کے شہرلےپاز میں کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث پہاڑی پربنے مکانات گرگئے۔لے پاز کے علاقے وینٹلا میں 8 مکانات بارشوں کے باعث مٹی نرم پڑنے سے گر گئے۔تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مکانات گرنے سے لوگوں کا مالی نقصان بھی ہوا ہے۔امدادی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اور بحالی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.