تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:58

انقلاب کی 36 ویں سالگرہ پر ایران بھر میں ریلیاں اور تقریبات

جیو نیوز - تہران........انقلاب ایران کے 36برس مکمل ہونے پر ریلی سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے دباؤ میں نہیں خطے میں امن واستحکام قائم کرنے کی غرض سے جوہری مذاکرات تک آئے ہیں۔ انقلاب ایران کے 36برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں ریلیوں، تقریبات اور امریکا،اسرائیل مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران کے آزادی اسکوئر پر مرکزی تقریب ہوئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پابندیوں کا دباؤ ایران کو جوہری مذاکرت کی ٹیبل تک نہیں لایا بلکہ دنیا اور خطے میں امن واستحکام قائم کرنے مذاکرات تک آئے ہیں اور عالمی طاقتوں سے برابری کی سطح پر بات چیت کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.