تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 فروری 2015
وقت اشاعت: 0:9

داعش کاعراق کےمغربی قصبے البغدادی پر قبضہ، پینٹاگون کی تصدیق

جیو نیوز - بغداد........داعش نے عراق کے مغربی قصبے البغدادی پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ قریب واقع ایئربیس پر خود کش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عراقی صوبے انبار کا البغدادی قصبہ گزشتہ کئی روز سے داعش کے قبضے میں ہے ۔ گزشتہ روز داعش کے 20 سے 25 دہشت گردوں نے البغدادی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ الاسد ایئربیس پر دھاوا بول دیا تاہم خودکش بم پھٹنے سے تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ اس ایئر بیس میں تین سو کے قریب امریکی فوجی عراقی سیکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے موجود ہیں ۔ حملے میں امریکی اور عراقی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.