14 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:35
سانحہ پشاور: فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کا شدیدغم وغصے کا اظہار
جیو نیوز - پیرس.. .رضا چوہدری . .... فرانس میں پاکستانی کمیونٹی نے سانحہ پشاور پر غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فرانس میں سیاسی و سماجی شخصیات جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائز میاں محمد حنیف ، شیخ طارق جاوید ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف آرگنائز قاری فاروق احمد فاروقی اور ادارہ منہاج القران کے رہنما ،امامیہ ایسوسی ایشن فرانس کے رہنمائوں نےسانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ رہنماؤں نےملٹری کورٹ کی کارروائی فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔