تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:17

میکسیکو :بس ٹرین کی زد میں آگئی،16افراد ہلاک،30زخمی

جیو نیوز - میکسیکو .......میکسیکو میں مسافر بس مال بردار ٹرین کی زد میں آگئی،حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر مونٹیری میں مسافر بس اس وقت مال بردار ٹرین کی زد میں آگئی جب بس ریلوے ٹریک عبور کررہی تھی۔مسافر بس کے ڈرائیور نے سگنل بند ہونے کے باوجود ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کی۔حادثے میں 2 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔حادثے کے وقت بس میں 60 مسافر سوار تھے۔حکام کے مطابق تباہ شدہ بس کے ملبے سے مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.