14 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:15
اروندکیجریوال نے دہلی کے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھال لیا
جیو نیوز - نئی دہلی..........بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست دہلی کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف برداری سے قبل اروند کیجریوال موسمی بخار میں مبتلا تھے۔ تقریب میں وزیراعظم نریندرمودی نے مصروفیات کے باعث شرکت سے معذرت کرلی تھی۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ 6رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔ ہزاروں افراد نے دہلی کے رام لیلا میدان میں اس تقریب کو براہ راست دیکھا۔ اس موقع پردہلی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور تقریب کے مقام کے اطراف 3ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیےگئے تھے۔