تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 فروری 2015
وقت اشاعت: 10:9

امریکی جسٹس کا اوباما کے خطاب سے پہلے شراب پینے کا اعتراف

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکی سپریم کورٹ کی جسٹس روتھ بیڈر نے تسلیم کیا ہے کہ ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ خطاب میں ان کے سونے کے وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھیں۔بیس جنوری کو امریکی صدر اوباما نے ایوان نمائندگان میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کیا جس کے دوران جسٹس روتھ کی اونگھتے ہوئے تصاویر سامنے آئیں۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ صدر کے خطاب کے دوران بار بار کیوں سو رہی تھیں۔ اس پر 81 سالہ جسٹس روتھ کا کہنا تھا کہ خطاب سے پہلے ہونے والی دعوت میں دستیاب شراب کو انکار نہیں کر سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.