17 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:5
کابل میں بم دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا
جیو نیوز - کابل ....... افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔کابل پولیس چیف عبدالرحمن رحیمی کے مطابق کابل کے مشرقی علاقے میں بم دھماکا ہوا۔ بم ایک گاڑی میں نصب کیاگیاتھا، دھماکے سے صرف ایک شخص زخمی ہوا، تاہم پولیس چیف نے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی ، دھماکے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل بھی دکھائی دئیے ۔ پہلے اطلاعات تھیں کہ دھماکا سفارتی علاقے میں ہوا تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔