تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 فروری 2015
وقت اشاعت: 21:37

امریکا میں 3مسلمان طلبہ کا قاتل کریگ ہکس مجرم قرار

جیو نیوز - نیویارک........امریکی عدالت نے چیپل ہل میں فائرنگ کرکے 3مسلمان طلبہ کو قتل کرنے والے شخص کریگ ہکس کو مجرم قرار دے دیا ہے۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں رواں ماہ دس فروری کو 3مسلمان طلبہ کو ان کی رہائش گاہ پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جس کے مقتولین کے پڑوسی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 46سالہ کریگ ہکس نے پارکنگ کے تنازع پر فائرنگ کی تھی۔ امریکا کی گرینڈ جیوری نے کریگ ہکس کو مجرم قرار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب ہکس نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا تو اس کے گھر سے 12ہتھیار برآمد کیے گئے،تاہم پولیس نے اس امکان سے انکار نہیں کیا ہے کہ قتل کا محرک مذہبی منافرت بھی ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے جمعے کو اس قتل کو ’وحشیانہ اور شرمناک‘ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی کہ آیا کسی وفاقی قانون کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔ ان تینوں طالب علموں کے جنازے میں جمعرات کو 5ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.