تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 فروری 2015
وقت اشاعت: 4:38

افغان پولیس ہیڈ کوارٹر پر 4 خودکش بمباروں کا حملہ،26 اہلکار ہلاک

جیو نیوز - کابل .......افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر 4 خودکش بمباروں کے حملے میں 26 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے مشرقی صوبے لوگار کے شہر پلی عالم کے پولیس ہیڈ کوارٹر کو 4 مسلح حملہ آوروں نے نشانہ بنایا، ایک خود کش حملہ آور نے داخلی دروازے پر خود کو اڑالیا اور دوسرے حملہ آور نے ہیڈکوارٹر کے اندر پہنچ کر ڈائننگ ہال میں خودکش دھماکا کیا۔ باقی 2 حملہ آور پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.