19 فروری 2015
وقت اشاعت: 18:13
استنبول میں شدید برف باری، نظام زندگی متاثر
جیو نیوز - استنبول .........ترکی میں ان دنوں برف باری کا راج ہے۔استنبول شہر میں برفباری کے باعث تعلیمی ادارے بند اور متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ترکی کے شہر استنبول میں برفانی طوفان کے باعث سڑکیں کئی کئی انچ برف سے ڈھک چکی ہیں۔درختوں اور مکانات کی چھتوں پر بھی برف جمی ہے۔شہرمیں حد نگاہ پانچ میٹر تک رہ گئی ہے۔خراب موسم کے باعث شہر میں 2روز کے دوران ساڑھے آٹھ سو ٹریفک حادثات کی اطلاعات ہیں۔ استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکئی پروازیں منسوخ اورتعلیمی ادارے بندکردیے گئے ہیں۔دو روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 24 انچ تک برف باری ہوئی ہے۔برف سے متاثرہ علاقوں کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔