تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2015
وقت اشاعت: 8:59

آسٹریلیا کےشمال مشرقی علاقوں سے طاقتور طوفان مارشیا ٹکرا گیا

جیو نیوز - سڈنی ..........آسٹریلیا کے شمال مشرقی علاقوں سے طاقتور طوفان مارشیا ٹکرا گیا۔ تیز ہواؤں اور شدید بارش نے علاقے میں تباہی مچادی ہے۔ شمال مشرقی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد طوفان مارشیا کوئینز لینڈ سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 285 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تیز ہواؤں نے درخت اور پول زمین سے اکھاڑ دیئے ہیں۔ حکام نے ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کردی ہے۔ شدید بارش کے باعث اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں جبکہ ارد گرد کے علاقوں کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.