تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2015
وقت اشاعت: 17:2

کینیڈا میں 3 سال کا بچہ سخت سردی میں ٹھٹھر کر چل بسا

جیو نیوز - اوتاوا......... کینیڈا میں 3 سال کا بچہ 6 گھنٹے تک سخت سردی میں گھر سے باہرٹھٹھرتے رہنے کے باعث اسپتال میں چل بسا۔ٹورانٹو میں 3 سال کابچہ، اِلی جاہ مارش Elijah Marsh ، 6 گھنٹے تک منفی 30 سینٹی گریڈ کی شدید سردی میں اپنا گھر ڈھونڈتا رہا۔ بچہ صرف ٹی شرٹ،ڈائپر اور جوتے پہنے ہوئے تھا۔ والدین ، پڑوسی اور پولیس کی سرتوڑ تلاش کے باوجود بچہ کسی کو نا مل سکا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صبح سویرے جب گھروالے سوئے ہوئے تھے الی جاہ گھر سے نکل گیا تھا ،جب ملا تو اس کی حالت غیر تھی اسے اسپتال لے جایا گیا ،مگر شدید ٹھنڈ کی وجہ سے بچایا نہ جاسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.