تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2015
وقت اشاعت: 18:7

مریخ کا یک طرفہ سفر، 100 افراد کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا

جیو نیوز - اوتاوا........ مریخ کے ون وے مشن کیلئے دنیا بھر سے سو دیوانوں کو چن لیا گیا،کینیڈا میں رہنے و الے پاکستانی کا نام بھی شامل، حتمی فہرست میں نام آنے سے پہلے پھر سوچ لیں،سرخ سیارے پر جو جائے گا، پھر لوٹ کے نہ آئے گا۔ کوپن ہیگن کی ایک کمپنی نے مارس ون مشن شروع کیا ہے جس کے تحت سرخ سیارے پر انسانوں کی بستی بسائی جائے گی۔ مریخ کے یک طرفہ سفر کے لیے درخواستیں مانگی گئیں تو اندازہ ہوگیا کہ اس دنیا میں دیوانوں کی کمی نہیں۔ دو لاکھ سے زائد افراد نے مریخ پر جانے اور وہاں بسنے کی خواہش ظاہر کی ۔ ان میں سے 100 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا جن میں پاکستانی نژاد کینیڈین ریجینالڈ فولڈز بھی شامل ہیں۔ 60 سالہ ریجینالڈ فولڈز پاکستان ائر فورس میں ہیلی کاپٹر پائلٹ تھے۔ 1992 میں ریٹائرمنٹ کے بعد فیملی کے ساتھ کینیڈا کا رخ کیا اور وہیں بس گئے۔ لیکن لگتا ہے کہ کینیڈا میں بھی ان کا دل نہیں لگا ۔ اس لیے مریخ پر جاکر بسنے کی درخواست دے ڈالی اور منتخب بھی ہوگئے ۔ فولڈز کی خواہش پوری ہوتی ہے یا نہیں ۔ یہ تو اسی وقت پتا چلا گا جب مریخ کا یک طرفہ سفر کرنے والے 40 افراد کا حتمی انتخاب ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.