21 فروری 2015
وقت اشاعت: 4:1
دبئی : میرینا ٹارچ بلڈنگ میں لگی آگ بجھادی گئی
جیو نیوز - دبئی.......دبئی میرینا کے علاقے میں میرینا ٹارچ بلڈنگ میں لگی آگ بجھادی گئی، آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ آگ دبئی کے علاقے مرینا میں واقع عمارت مرینا ٹارچ کی پچاسویں منزل پر لگی تھی جو بتدریج پھیل دیگر منزلوں تک پھیلی ۔مقامی حکام کے مطابق آگ قابو میں تھی تاہم تیز ہوائوں کے باعث اسے مکمل طور پر بجھانے میں مشکلات پیش آئیں۔حکام نے دبئی ٹارچ کی اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا جبکہ عمارت میں رہائش پذیر ہزاروں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔مرینا ٹارچ اُناسی منزلہ عمارت ہے اور اسے دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔