21 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:8
متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان، حدِ نگاہ 500 میٹر رہ گئی
جیو نیوز - دبئی.........متحدہ عرب امارات میں ریت کے طوفان کے سبب حدِ نگاہ آدھ کلومیٹر رہ گئی۔ دبئی، ابو ظبی، شارجہ اور العین میں معمولات زندگی شدید متاثر۔متحدہ عرب امارات میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی متاثر کردیا۔ گرد آلود ہواؤں کا طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث سمندر کی لہروں میں بھی 10 فٹ تک بلند ہوگئیں۔ طوفان کے باعث دبئی شارجہ، ابوظبی اور العین میں گرد چھاگئی، حد نگاہ 500 میٹررہ گئی ہے۔ 30سے 40کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے تیزہوائیں چل رہی ہیں۔حد نگاہ کم ہونے کے باعث ڈرائیور حضرات کو مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ لوگوں کو سانس لینے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔