تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 فروری 2015
وقت اشاعت: 19:38

بھارت میں امریکی صدر اوباما کا لگایا گیا پودا مرجھا گیا

جیو نیوز - نئی دہلی.......امریکی صدر نے تین ہفتے پہلے دہلی کے دورے میں ایک پودا لگایا تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کِھل گئے، اوباما واپس گئے تو پودا مرجھاگیا،اوباما نے بھارت کے دورے میں گاندھی کی یادگار پر پیپل کا پودا لگایا تھا۔ محض تین ہفتے بعد اس پودے کے تمام پتے جھڑ چکے ہیں اور صرف ڈنڈی نظر آرہی ہے۔ بھارتی میڈیا کی طرف سے یہ معاملہ اٹھائے جانے پر حکام کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ محکمہ باغبانی کے ایک افسر بی سی کاتیار کا دعویٰ ہے کہ اس موسم میں پیپل کے پتے عام طور پر جھڑ جاتے ہیں۔ اور دس دن کے اندر اس میں نئی کونپلیں پھوٹ جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.