تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 فروری 2015
وقت اشاعت: 3:28

دہشت گردی کیخلاف بین الاقوامی کانفرنس آج مکہ میں شروع ہوگی

جیو نیوز - مکہ........سعودی شہر مکہ میں آج دہشت گردی کے خلاف 4روز بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوگی۔ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمدیوسف مکہ پہنچ چکےہیں ۔ مسلم ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام 22فروری سےشروع ہونے والی کانفرنس 25 فروری تک جاری رہے گی جس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبداللہ کریں گے ، کانفرنس کا افتتاح گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل کریں گے ، جس میں دنیا بھر کے 400سے زائد اسکالرز شرکت کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.