تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 فروری 2015
وقت اشاعت: 7:57

چین میں سردی کا راج،ریت کے طوفان سےمعمولات متاثر

جیو نیوز - بیجنگ .....چین میں سردی کا راج ہے تو کہیں ، ریت کے طوفا ن سے معمولات زندگی شدید متا ثر ہو گیا۔گذشتہ روز مٹی کے طوفان نے چین کے وسطی اور مغربی علاقوں کا رخ کر لیا ، جہاں حد نگاہ 10 میٹر سے بھی کم ہو کر رہ گئی ، جس کی وجہ سے سالانہ چھٹیاں منانے والے افراد کو دوران سفر شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر شمالی علاقوں میں سردی نے ڈیرے ڈال رکھ ہیں جہاں شدید برفباری کے بعد حد نگاہ 20 میٹر سے بھی کم رہ گئی ، کئی افراد گاڑیوں سمیت سڑکوں پر پھنسے نظر آئے، جبکہ برفباری کے سبب متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.