تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 فروری 2015
وقت اشاعت: 6:31

افغان طالبان سےمذاکرات کی تصدیق نہیں کرسکتے،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکا نے افغانستان میں مصالحتی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہےتاہم افغان طالبان سے مذاکرات کی تصدیق نہیں کی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ طالبان سے مذاکرات سے متعلق افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے بیان سے آگاہ ہیں اور امریکا افغانستان میں مصالحت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، امن مذاکرات کے معاملے پر افغان صدر اشرف غنی سے رابطے میں ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان سے مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتے۔پاکستان کے کردار کے حوالے سے جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکا افغان صدر اشرف غنی کی مصالحتی کوششوں میں پاکستان کی مدد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.