تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 فروری 2015
وقت اشاعت: 23:18

مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کو گرفتار کر لیا گیا

جیو نیوز - مالے......مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کوگرفتار کرلیاگیا ،پولیس انھیں گھسیٹتے ہوئےعدالت لے گئی ۔پیر کومحمد نشید عدا لت کے باہرسماعت کے لیے اپنی باری آنے اورصحافیوں کو انٹرویو دینے کاانتظار کررہے تھے ، کہ پولیس انھیں گھسیٹتے ہوئے کورٹ روم کے اندر لے گئی ،جس سے نشید زخمی ہوگئے ، ان کی قمیص بھی پھٹ گئی۔ محمد نشید مالدیپ کے پہلے جمہوری صدرتھے ، جنھوں نے 2010 ءمیں ملک کے اعلیٰ جج کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے تھے اور 2012 ءمیں اپنے خلاف سازش کا الزام لگا کر استعفا دے دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.