25 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:31
بنگلا دیش : اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کےوارنٹ گرفتاری جاری
جیو نیوز - ڈھاکا ......بنگلا دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔ انسدادبدعنوانی کی خصوصی عدالت نے خالدہ ضیا کے وارنت گرفتاری جاری کیے۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کو وزیراعظم دور میں ساڑھے 6 لاکھ ڈالر کی بدعنوانی کرنے کے 2 مقدموں کا سامنا ہے، بد عنوانی کے مقدمات کی سماعت میں حاضر نہ ہونے پرعدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔