تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:46

عراق میں یکے بعد دیگرے 7دھماکے، 37افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد ......عراق میں یکے بعد دیگرے 7 دھماکوں سے 37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ بغداد کے جنوب مشرقی علاقے کی مصروف شاہراہ پر ہوا ،ابھی امدادی کارروائیاں شروع بھی نا ہوسکی تھیں کہ دوسرا دھماکہ ہوگیا،جس میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے،دیگر واقعات میں دھماکوں سے 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال میں منتقل کر دیاگیا ہے۔ حملوں کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.