26 فروری 2015
وقت اشاعت: 4:7
بغدادکےشمال میں دودیہات کوداعش کےقبضےسےچھڑالیا گیا
جیو نیوز - بغداد......عراقی فوج نے تکریت شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے صوبہ صلاح الدین کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے ۔ عراقی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دیالہ صوبےمیں 2 دیہاتوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ جس کے بعد عراقی فوج ان علاقوں میں سرچ آپریشن اور گشت کر رہی ہے ۔ عراقی حکام کے مطابق یہ کامیابی صلاح الدین صوبے پر دوبارہ قبضے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔کارروائی میں شدت پسندوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔