تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 فروری 2015
وقت اشاعت: 11:7

کابل میں ترک سفارتی قافلے کے قریب خودکش حملے میں ہلاکتیں 2ہوگئیں

جیو نیوز - کابل........افغان دارلحکومت کابل میں ترک سفارتی قافلے کے قریب خودکش حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی ترک سفارتی قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا دی ، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ، اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں جرمنی ، ایران اور ترکی کےسفارتخانوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.