26 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:12
افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے 200 ہلاکتیں
جیو نیوز - کابل..........افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 2سو تک پہنچ گئی ہے، سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے۔حکام کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ پنجشیر میں ہوا جہاں برفانی تودے کے نیچے 100سے زائد مکانات دب گئے اور 168افراد ہلاک ہوئے۔ افغانستان کے 4صوبوں میں برفانی تودے گرنے سے ہونے والا جانی نقصان 30سال کا بد ترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔ علاقے میں حادثے کے دوسرے روز بھی امدادی کام جاری ہے تاہم برف باری اور جدید سازوسامان نہ ہونے کی وجہ مشکلات پیش آ رہی ہیں۔