تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 فروری 2015
وقت اشاعت: 10:58

چین : ہائی وے پر شدید برفباری،کئی گاڑیاں پھنس گئیں

جیو نیوز - بیجنگ ......چین میں ہائی وے پر تیز ہواؤں کے ساتھ برف باری نے مسافروں کیلئے مشکلات پیدا کر دیں۔ شمال مغربی صوبے میں ہائی وے پر تیز ہواؤں کے ساتھ برف باری نے مسافروں کا برا حال کر دیا ،کئی گاڑیاں برف میں 7 گھنٹے تک پھنسی رہیں۔ پولیس اہلکاروں نے 40 سے زائد افراد اور درجنوں پھنسی ہوئی گاڑیوں کوباہر نکالا۔ ہائی وے پر برف کے ڈھیر جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔تاہم کسی قسم کے حادثےکی کوئی اطلاع نہیں ملی،ریسکیو اہلکار ہائی وے سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.